میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی چوری ، اختیارات کے ناجائز استعمال پر شاہد خاقان عباسی کیخلاف تحقیقات

بجلی چوری ، اختیارات کے ناجائز استعمال پر شاہد خاقان عباسی کیخلاف تحقیقات

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ نومبر ۲۰۲۰

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف بجلی چور ی، اختیارات کے ناجائز اور غیر قانونی استعمال کا الزام میںتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف بجلی چور ی، اختیارات کے ناجائز اور غیر قانونی استعمال کا الزام میںتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی پر بجلی چور ی اور اختیارات کے ناجائز اور غیر قانونی استعمال کا الزام ہے ۔ نیپر اکی جانب سے معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ نیپرا کو موصول ہونے والی شکایت میں کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی نے 2015میں اپنی رہائش گاہ پر چار غیر قانونی میٹرز لگوائے ۔ شکایت میں کہا گیاکہ شاہد خاقان عباسی نے نیپرا رولز کی خلاف ورزی کے ساتھ بجلی چوری کی ، شاہد خاقان عباسی کی جانب سے چوری کی گئی بجلی کی رقم برآمد کی جائے ۔ نیپرا کو موصول ہونے والی شکایت میں کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے دورحکومت میں اپنی رہائش گاہ پر بجلی کے چار اضافی میٹرز لگوائے جن کی نیپرارولز میں گنجائش نہیں تھی۔پہلے رہائش گاہ پر دو میٹرز موجود تھے اور چار نئے میٹرز لگوائے گئے ۔ نیپرا نے شکایت پر شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں