میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے مسافروں کو دیے جا نیوالے کھانے کے مینیو میں تبدیلی

پی آئی اے مسافروں کو دیے جا نیوالے کھانے کے مینیو میں تبدیلی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے دوران پرواز مسافروں کو دیے جانے والے کھانے کے مینیو میں تبدیلی کردی۔پی آئی اے نے دوران پروازمسافروں کو دیے جانے والے کھانے کے مینیومیں تبدیلی کردی۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ارشد ملک نے کھانے کی سروسزمیں تبدیلی کی منظوری بھی دے دی جس کا اطلاق فوری کردیا گیا ہے ۔ کھانے کی سروس میں تبدیلی حفاظتی اقدامات کے تحت مسافروں اورعملے کے ارکان کے درمیان رابطے کو کم کرنے کے لیے کی گئی ہے ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام پروازوں کے دوران گرم مشروبات پیش کرنے پرپابندی لگا دی، اب مسافروں کوپرواز میں پہلے سے بند ٹھنڈے مشروبات پیش کیے جائیں گے ۔ اندرون ملک پروازوں میں صرف ڈبے میں پیک شدہ ٹھنڈے مشروبات پیش کیے جائیں گے ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے سعودی عرب سیکٹرکے لیے اسنیکس، کلب سینڈوچز، چکن پیٹیز، ایک کیلا اورمفن پیش کرنے جبکہ کافی یا چائے پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کابل اورخلیجی ممالک کی پروازوں میں صرف ہلکی پھلکی غذائیں یعنی اسنیکس پیش کیے جائیں گے ۔ سعودی سیکٹر سے واپسی کی پرواز پر کلب سینڈوچز، چکن پیٹیز، ایک کیلا اور بسکٹ پیش کیے جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں