میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں ٹماٹر کی قیمتیں نیچے نہ آسکیں

سندھ میں ٹماٹر کی قیمتیں نیچے نہ آسکیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ کے مختلف شہروں میں ٹماٹروں کی قیمتیں نیچے نہ آسکیں، نئی فصل مارکیٹ میں آناشروع ہوگئی لیکن دام اب بھی آسمانوں سے باتیں کررہے ہیں۔سندھ کے زرعی اور ٹماٹروں کی پیداوار والے ضلع بدین میں نئی فصل اب مارکیٹ میں آناشروع ہوگئی ہے ، لیکن مانگ زیادہ ہونے اور سپلائی کم ہونے کی وجہ سے اب بھی ٹماٹروں کی قیمت میں واضح فرق نہیں آیا ہے ۔جیکب آباد، شکارپور اور کشمور میں ٹماٹر 300 سے 320 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے ، حیدرآباد میں ٹماٹر 280 سے 300 روپے فی کلوکی قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے ۔سکھر میں 200سے 240 روپے فی کلو میں جبکہ گھوٹکی کی سبزی منڈی میں ٹماٹرکی قیمت 160سے 180 اور عام مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو فروخت جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں