شاہد خاقان عباسی کے دونوںبیٹے بیگمات کے ساتھ نیب آفس میں پیش
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ نومبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کے بیٹے بیگمات کیساتھ نیب آفس میں پیش ہوئے ، دونوں بیٹوں اور ان کی بیویوں نے بیان قلمبند کرا دیا۔عبداللہ شاہد خاقان اپنی اہلیہ جبکہ حیدر شاہد خاقان بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ نیب پنڈی کے دفتر پیش ہوئے ۔یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کی تھی۔شاہد خاقان عباسی نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا انہیں یہ بتایا جائے ان کے خلاف کیس ہے کیا، ایک سال تک تماشا لگائے رکھا کہ مہنگی ایل این جی دی گئی اب انہیں پتہ چل چکا ہے پاکستان میں بھارت اور بنگلہ دیش سے سستی ایل این جی تھی، نیب اب اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرے اور عوام کو بتائے کہ وہ غلطی پر تھا۔