میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک بھارت کرکٹ تنازع، آئی سی سی نے پی سی بی کی درخواست خارج کردی

پاک بھارت کرکٹ تنازع، آئی سی سی نے پی سی بی کی درخواست خارج کردی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کرکٹ کے امور چلانے والے بورڈ آف کنٹرول کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی)پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں دائر درخواست کو خارج کردیا گیا۔پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی میں بھارتی بورڈ کے خلاف معاہدے کے مطابق سیریز نہ کھیلنے اور اس سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے درخواست دائر کی تھی۔آئی سی سی کی تنازعات حل کروانے والی کمیٹی کی تین رکنی پینل نے پاکستان کی درخواست سنی جس میں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے اپنے دلائل دیے ۔پاکستان کے نمائندوں نے بھی آئی سی سی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر بھرپور طریقے سے اپنا موقف پیش کیا تھا، ادھر بھارت کی جانب سے معاہدوں کی منسوخی سے متعلق اپنے موقف کو پیش کیا گیا۔آئی سی سی کی تین رکنی پینل نے دونوں ممالک کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے سناتے ہوئے پاکستان کی درخواست خارج کردی۔آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کی درخواست کو کیوں خارج کیا گیا ہے، اس حوالے سے تفصیلی فیصلے کے مندرجات کے بعد ہی علم ہوسکے گا۔درخواست مسترد ہونے پر پی سی بی کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا اور کہا گیا کہ انہیں اس فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے۔پی سی بی کی جانب سے کہا گیا کہ وہ اب قانونی مشاورت کے بعد حکمت عملی ترتیب دیں گے۔یاد رہے کہ 2014ء میں بگ تھری کے معاملے پر پاکستان نے غیر مشروط طور پر بگ تھری کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔بعد ازاں پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان ایک معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے جس کے تحت 2015ء سے 2022ء تک دونوں ملکوں کے درمیان 6 دوطرفہ سیریز کھیلی جانی تھیں اور اس سلسلے کی پہلی سیریز کی میزبانی پاکستان کو کرنی تھی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری سیریز 2007ء میں بھارت میں ہی کھیلی گئی تھی جس کے بعد سے اب تک کوئی باقاعدہ مکمل کرکٹ سیریز نہیں کھیلی گئی۔بھارت کو اسکے بعد اگلی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا تھا ،لیکن 2008ء میں ممبئی حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ کرکٹ تعلقات بھی متاثر ہوئے اور اس کے بعد متعدد کوششوں کے باوجود کوئی مکمل سیریز نہیں کھیلی جا سکی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں