میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیم فنڈ ریزنگ ،چیف جسٹس ایک ہفتے کے نجی دورے پر برطانیہ روانہ

ڈیم فنڈ ریزنگ ،چیف جسٹس ایک ہفتے کے نجی دورے پر برطانیہ روانہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ایک ہفتے کے نجی دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے جہاں وہ لندن، برمنگھم اور مانچسٹر میں ڈیم کی تعمیر کیلیے فنڈ ریزنگ تقاریب میں شرکت کرینگے ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس 21 نومبرکو لنکن اِن میں پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے منعقد تقریب میں شرکت کریں گے۔ جبکہ 22 نومبر کو وہ بیٹر فار پالیسی ڈائیمنشن کے زیر اہتمام منعقدہ استقبالیے میں شریک ہوں گے۔23 نومبر کو چیف جسٹس مانچسٹر میں فنڈریزنگ ڈنر میں شریک ہوں گے ۔مانچسٹرمیں فنڈریزنگ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور وزیراعظم عمران خان کے دوست انیل مسرت کی جانب سے منعقد کرائی جارہی ہے۔ڈیم کی تعمیرکیلیے نجی ٹی وی پر 23 نومبر کو مانچسٹر ہی سے لائیو ٹیلیتھون بھی منعقد کی جائیگی۔ عمران خان لوورز یوکے اینڈ یورپ کے مطابق ان کی جانب سے فنڈریزنگ کی ایک تقریب 25 نومبر کو منعقد کی جائیگی۔26 نومبر کو چیف جسٹس ورلڈ کانگریس اوورسیز پاکستان کے زیر اہتمام تقریب میں کمیونٹی سے ملاقات کریں گے، جبکہ یوکے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تحت بھی فنڈ ریزنگ کی تقریب ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں