میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کی سلامتی اور عزت مقدم رہے گی، آرمی چیف

ملک کی سلامتی اور عزت مقدم رہے گی، آرمی چیف

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے افغانستان میں امن کیلیے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ اقدامات کئے ہیں ،ہم نے سب سے زیادہ عسکری معاشی سیاسی اور سماجی قیمت ادا کی، دنیا کو اس کا اعتراف کرنا چاہئے، افغانستان میں امن کیلیے کردار ادا کرتے رہیں گے، تاہم پاکستان کی عزت اور سلامتی ہمیشہ مقدم رہے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف کامیابی سے جنگ لڑی ہے اور علاقائی امن کیلیے بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلیے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ اقدامات کئے ہیں ۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے سب سے زیادہ عسکری معاشی سیاسی اور سماجی قیمت ادا کی ہے اور دنیا کو اس کا اعتراف کرنا چاہئے ۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کیلیے کردارادا کرتے رہیں گے، لیکن پاکستان کی عزت اور سلامتی ہمیشہ مقدم رہے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں