میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ،33فلسطینی شہید

اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ،33فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

اسرائیل کے شمالی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اندھا دھند بمباری کی۔ اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 33 افراد شہید ہوگئے۔مقامی اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے میں 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ اسرائیلی فورسز نے 2 ہفتوں سے جبالیہ کیمپ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ اسرائیلی حملے میں متعدد عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں