میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئینی ترمیم،قوم حکومت و اپوزیشن کامک مکا قبول نہیں کرے گی، حافظ نعیم

آئینی ترمیم،قوم حکومت و اپوزیشن کامک مکا قبول نہیں کرے گی، حافظ نعیم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئین متفقہ ڈاکومنٹ ہے، فارم 47 کی پیداوار اور جعلی پارلیمنٹ کو قطعی حق حاصل نہیں کہ اس سے چھیڑ چھاڑ کرے، مرضی کی عدلیہ اور فیصلے لانے کے ہتھکنڈے قبول نہیں کریں گے، روز نیا مسودہ آجاتا ہے، مجوزہ آئینی ترمیم کو یکسر مسترد کر تے ہیں، سینئر ترین جج منصور علی شاہ کی چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، حیران ہیں اپوزیشن حکومت سے آئینی ترمیم پر کیوں مذاکرات کررہی ہیں، قوم دونوں اطراف کا رویہ سمجھنے سے بھی قاصر ہے۔منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے جامع عدالتی اصلاحات پر تجاویز تیار کرنے کے لیے نائب امیر لیاقت بلوچ اور ضرورت مندوں کو فری لیگل ایڈ کی فراہمی کے لیے امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈوکیٹ کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دینے اور 27اکتوبر کو کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منانے کے اعلانات کیے۔کمیٹیوں کے سربراہان، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف امیر جماعت کے ہمراہ تھے۔امیر جماعت نے کہا کہ آئین میں ترمیم کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کو آن بورڈ لینا چاہیے اور جامع مذاکرات ہوں، مگر اس موقع پر کہ جب نئے چیف جسٹس کی تقرری ہونی ہے یہ موضوع بند ہونا چاہیے، سنیارٹی کے علاوہ پسند اور ناپسند کی بنیاد پر اعلیٰ ترین عہدے پر تقرری ویسے بھی قبول نہیں، عدالتی اصلاحات ایک جامع ٹرم ہے، جماعت اسلامی اس پر تجاویز تیار کرے گی۔انھوں نے کہا کہ سب پارٹیوں کی ذمہ داری ہے وہ آئینی ترمیم پر سٹینڈ لینا سیکھیں، ارکان پارلیمنٹ کی منڈی لگانے کے ہتھکنڈے بند ہونے چاہییں، سیاسی جماعتیں دباؤ کی آڑ میں فیس سیونگ نہ کریں، سٹینڈ لیا تو دباؤ بھی برداشت کریں یا دباؤ ڈالنے والوں کا نام لیں۔انھوں نے مزید کہا کہ قوم آئینی ترمیم پر حکومت و اپوزیشن کا کوئی مک مکا قبول نہیں کرے گی، پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے کی باتیں اور باہر اختلافات کا اظہار؟ اپوزیشن پوری ترمیم کو مسترد کرے، اگر ارکان پر دباؤ ہے تو ان کے نام سامنے لائیں اور سپریم کورٹ جائیں، کنفیوڑن پیدا کر کے سیاسی جماعتیں خود کو بچانا چاہتی ہیں، دباؤ کو جواز بنا کر اپنے ہی لوگوں سے حکومت کے لیے نمبر پورے کرانے کا کھیل قوم سمجھ رہی ہے، جماعت اسلامی شروع دن سے اپوزیشن سے مطالبہ کر رہی تھی کہ اس عمل کا حصہ مت بنیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں