آئینی ترامیم، فضل الرحمان کا گھر مشاورت کا مرکزبن گیا
شیئر کریں
26 ویں آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے مشاورت کا عمل تیز ہوگیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے جب کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی کا وفد بھی مولانا سے ملاقات کرنے پہنچا تھا۔بلاول بھٹو کی مولانا کی رہائش گاہ پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل سے بھی ملاقات ہوئی۔مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد سے پہلے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔\ادھر ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈاور اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی مولانا فضل الرحمان بھی گھر پہنچ گئے جہاں آئینی ترامیم کے معاملے پر مشاورت کی جائیگی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی قائدین نے بانی پی ٹی آئی کے مؤقف تک ملاقات میں وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، عثمان بادینی کیہمراہ بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان کے لان میں چہل قدمی اورگفتگو ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے جواب کے بعد مولانا کے ساتھ حکمت عملی طے کی جائے گی۔