مرتضیٰ وہاب کے کاغذات کی منظوری سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے کاغذات کی منظوری کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست یو سی 8 ابراہیم حیدری سے جماعت اسلامی کے امیدوار صابر حسین نے ایڈووکیٹ عثمان فاروق کے توسط سے دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب گزری کے رہائشی اور ووٹر ہیں، بلدیاتی قانون کے مطابق ضلع ساؤتھ کے علاوہ کسی اور ضلع سے انتخاب نہیں لڑ سکتے، ریٹرننگ افسر اور الیکشن ٹریبونل نے مرتضیٰ وہاب کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے کر قانون کی خلاف ورزی کی۔صابر حسین کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور مرتضیٰ وہاب کے کاغزات نامزدگی مسترد کر کے ابراہیم حیدری سے الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔