میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان،چین کا فلسطین ،اسرائیل کشیدگی پر تشویش کا اظہار، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

پاکستان،چین کا فلسطین ،اسرائیل کشیدگی پر تشویش کا اظہار، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان اور چین نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور تشدد کی موجودہ بڑھتی ہوئی شدت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور کہاہے کہ تنازعہ سے نکلنے کا بنیادی راستہ ’’دو ریاستی حل اور فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام‘‘میں مضمر ہے، شہریوں کے تحفظ اور غزہ میں مزید انسانی تباہی سے بچنے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے،بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے، فلسطین کے مسئلے پر توجہ مرکوز کرنے، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی جلد بحالی میں سہولت فراہم کرنے اور پائیدار امن لانے کا راستہ تلاش کیا جائے،چین اور پاکستان ہر آزمائش پر پورا اترنے والے سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر اور آئرن برادرز ہیں،دونوں فریقین چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو سٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتے رہیں گے، ترقی کی راہ پر مل کر آگے بڑھیں گے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر میں تیزی لائیں گے۔ جمعہ کو یہاں دفتر خارجہ سے جاری مشترکہ بیان کے مطابق وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے 16 سے 20 اکتوبر 2023 تک چین کا دورہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں