سندھ بلڈنگ،سسٹم کے افسران پھر پنجے گاڑنے میں کامیاب
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،سسٹم کے افسران پھر پنجے گاڑنے میں کامیاب، ڈی جی نے ہتھیار پھینک دئے،عارف بلڈر اپنے افسر عرس ڈاوچ کو دوبارہ ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد مقرر کروا دیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ممتاز لاشاری ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹرکچر اینڈ لائسنس کا چارج دیا گیا، غیرقانونی تعمیرات پر دوبارہ وصولی کا سلسلہ شروع، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں سابقہ سسٹم کے افسران نے پھر پنجے گاڑنے شروع کردیئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سسٹم کے افسران کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے افسران کو پسندیدہ عہدے دینا شروع کردیئے ہیں، 10 سال تک ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے پر عہدے پر رہنے والے عرس ڈاوچ کو کچھ ماہ قبل لطیف آباد تبادلہ کیا گیا تھا لیکن عرس ڈاوچ دوبارہ قاسم آباد میں تقرری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر کی خصوصی فرمائش پر عرس ڈاوچ کو دوبارہ ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کا عہدہ دے دیا گیا، ذرائع کے مطابق قاسم آباد میں عارف بلڈرز کے تمام غیرقانونی تعمیرات نقشوں کی ہیراپہیری میں عرس ڈاوچ مرکزی سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے، ڈیمولیشن کے نام پر بھتہ لینے کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ممتاز لاشاری کو ڈپٹی ڈائریکٹر لائسنس اینڈ اسٹرکچر کا عہدہ دے دیا گیا ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئر سید فراز طاہر ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف آباد یونٹ 1 سے6، حسین آباد، جی او آر کالونی، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نعیم کھوکھر یونٹ نمبر 7 سے 12، کوہسار، سائٹ اور وارڈ جی، الطاف زرداری کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیمولیشن، نواز سمیجو کو ڈپٹی ڈائریکٹر دیہی حیدرآباد، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام سرور رند کو ڈپٹی ڈائریکٹر جامشورو، گریڈ 17 اسسٹنٹ ڈائریکٹر فدا حسین زرداری کو ڈپٹی ڈائریکٹر بدین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد علی بروہی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹنڈوالہیار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جمیل الرحمان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ویجلینس اینڈ کاؤنٹر چیکنگ سیل جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فقیر زوہیب ہیسبانی کو ڈپٹی ڈائریکٹر سجاول مقرر کر دیا گیا ہے۔