اسریٰ یونیورسٹی پانچ دن کے بعد کھل گئی، تدریسی عمل بحال
شیئر کریں
اسریٰ یونیورسٹی پانچ دن کے بعد کھل گئی، تدریسی عمل بحال، وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی کا مختلف شعبوں کا دورہ، اساتذہ سمیت طلبا سے ملاقات، تمام جلد مسائل حل کرینگے، یونیورسٹی کی ترقی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی ،تفصیلات کے مطابق اسری یونیورسٹی پانچ دن کے بعد کھل گئی ہے، پانچ دن قبل قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی پر حملے کے بعد اسری یونیورسٹی بند کردی گئی تھی جبکہ ہسپتال کے مین گیٹ پر دہرنا دیا گیا، وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی نے اسٹاف کے ہمراہ مختلف شعباجات کا دورہ کیا اور اساتذہ سمیت طلبا سے ملاقات کی، وائس چانسلر نے کلاسز میں جا کر بھی طلبا و طالبات سے ملاقات کی جبکہ ہسپتال کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر. میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسریٰ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی نے کہا کہ یونیورسٹی و ہسپتال کے تمام شعبہ جات آج سے مکمل طور پر دوبارہ فعال کر دیئے گئے ہیں، یونیورسٹی میں طلبا کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ یونیورسٹی سے ملحقہ تمام شعبوں میں امتحانات اپنے مقررہ وقت پر لئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہسپتال کے تمام شعبہ جات بشمول او پی ڈی اور ویلفیئر ہسپتال عوام الناس کی خدمت کیلئے کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد تعلیم اور صحت کے شعبہ میں سندھ کی عوام کی خدمت کرنا ہے۔اور انشا اللہ وہ دوبارہ بہت جلد تمام مسائل سے نکل کر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہونگے، انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ میں سچ کی فتح ہوئی ہے، گذشتہ تین سال سے اسری یونیورسٹی کے ماحول کو خراب، تعلیم کو تباہ اور ہسپتال کو برباد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ حیدرآباد اور ان سب کا ہے، ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی نے فیکلٹی ممبران سمیت تمام ملازمین کو محنت اور لگن سے کام کرنے پر زور دیا اور یہ یقین دلایا کہ ان کی قیادت میں اسری یونیورسٹی اور ہسپتال دوبارہ پہلے کی طرح ترقی کرے گا۔