میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف چار سال بعد کل وطن پہنچیں گے ،استقبال کی تیاریاں

نواز شریف چار سال بعد کل وطن پہنچیں گے ،استقبال کی تیاریاں

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف تقریباً چار سال بعد کل ( ہفتہ )21اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پارٹی قائد کے پرتپاک استقبال کے سلسلہ میں گریٹر اقبال پارک میں تاریخی جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں ،نواز شریف نے قوم کو آئندہ کا سیاسی ، سماجی اور معاشی ایجنڈا اور لائحہ عمل دینے کے لئے خطاب کے ابتدائی نکات تیار کر لئے جنہیں وطن واپسی پر پارٹی کی مرکزی قیادت سے مشاورت میں حتمی شکل دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیر اعظم و پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر شایان شان استقبال اور لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں عظیم الشان جلسے کے لئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں ۔منتظمین کی جانب سے نواز شریف کے تاریخی استقبال کے لئے گریٹر اقبال پارک میں پنڈال کی تیاریاں جاری ہیں ،گریٹر اقبال پارک میں نواز شریف اوردیگر قیادت کے بیٹھنے کے لئے 80فٹ چوڑا اور 40فٹ بلند اسٹیج تیار کر لیا گیا ،اسٹیج پر نواز شریف کے خطاب کے لئے بلٹ پروف کیبن بھی لگایا گیا ہے ۔پنڈال کے اندر رہنمائوں کے قومی اسمبلی کے حلقوں کے تناسب سے الگ الگ انکلیو ژرزبنائے گئے ہیں ،پنڈال میں خواتین ونگ، یوتھ ونگ، لائیرز ونگ، منیاٹی ونگ ، تاجر ونگ سمیت دیگر تمام ذیلی تنظیموں کے لئے الگ الگ انکلیو ژرز مختص کئے گئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں