مئیر کراچی کی ناک کے نیچے غیرقانونی اپ گریڈیشن کا کھیل جاری
شیئر کریں
(رپورٹ: جوہر مجید شاہ) مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ناک کے نیچے غیرقانونی آپ گریڈیشن کا کھیل جاری پابندی و اسکروٹنی سے متعلق احکامات کھڈے لائن ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ایچ آر ایم ‘ علی نقوی اور انکے پرسنل سکریٹری سلام شیخ ‘ کی ملی بھگت سے جعلی آڈر کے زریعے محکمہ باغات کے ایک گریڈ کے مالی ‘ ندیم قریشی کو گریڈ ‘ 11 ‘ سے نواز دیا گیا چمک نے کام کر دکھایا محکمہ جاتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے ایک جعلی فیک آڈر نکالا گیا جس میں ایک گریڈ کے مالی کو براہ راست گریڈ 11 سے نواز دیا گیا دوسری طرف واضح رہے کہ مئیر کراچی نے بنائ اسکروٹنی محکمہ جاتی آپ گریڈیشن پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہئے چمک کے حصول کیلے ایک جعلی محکمہ جاتی ترقی کے حوالے سے لیٹر کا اجرائ کیا گیا جو کہ اسٹیبلشمنٹ ایچ آر ایم ‘ علی نقوی اور انکے پرسنل سیکرٹری سلام شیخ کی مشترکہ پارٹنر شپ کے تحت نکالا گیا لیٹر نمبر sr Dir(Hrm)Kmc/2023/3243 ہے اس لیٹر میں ندیم قریشی کو ( Muct/ میونسپل اربن کلیکشن ٹیکس ) کے محکمے میں گریڈ 11 میں بحالی کا حکم جاری کیا گیا حکم نامے میں اسکروٹنی کمیٹی کی بائی لاز کے تحت سفارش اور منظوری کو بھی جواز بنایا گیا ادھر یاد رہے کہ مئیر کراچی نے ایک جاری حکم نامے میں 1/03/23 تا 20 /06 /23 تک محکمہ جاتی ترقیوں کے عمل کو روک رکھا ہئے جبکہ دی جانے والی پروموشنز سے متعلق فیصلہ بھی اسکروٹنی کمیٹی سے مشروط کر رکھا ہئے بھاری وصولیوں کے سبب مئیر کراچی کے احکامات اور بائی لاز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔