میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب، خیبرپختونخوااور وفاق میں تنازع، ملک میں سیلاب کے بعد گندم بحران کا خدشہ

پنجاب، خیبرپختونخوااور وفاق میں تنازع، ملک میں سیلاب کے بعد گندم بحران کا خدشہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک میں سیلاب کے بعد گندم کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا جس کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گندم کی بوائی کے لیے بیج کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب اورخیبرپختونخوا کی حکومت نے وفاقی حکومت کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب نے ہماری درخواست کے باوجود کہا کہ ہمیں بیج نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ ملک سب کا ہے، اس میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔وزیراعظم نے کاہ کہ ابھی بھی متاثرہ علاقوں میں سیلاب کا پانی کھڑا ہے، جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں روٹی کی بڑھتی قیمت کا ذمے دار وزیراعظم کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ گندم کی قلت کی وجہ سے روٹی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔پنجاب میں گندم کی کمی پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط بھی لکھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وفاقی حکومت سے 10 لاکھ ٹن گندم فراہمی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ خط میں پنجاب کو 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فوری فراہمی کی درخواست دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں