افغانستان ، پولیس ہیڈکوارٹر پر کار بم دھماکا 12افراد ہلاک 100زخمی
افغانستان میں فیروزکوہ کے پولیس ہیڈکوارٹر اور ایک سرکاری دفتر پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے
شیئر کریںافغانستان میں فیروزکوہ کے پولیس ہیڈکوارٹر اور ایک سرکاری دفتر پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 7لاشیں لائی گئی تھیں جب کہ 5افراد نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ مختلف اسپتالوں میں 100 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبہ غور کے علاقے فیروز کوہ میں پولیس ہیڈکوارٹر اور خواتین، شہدا و معذور کی وزارت کے سرکاری دفتر پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 7 لاشیں لائی گئی تھیں جب کہ 5 افراد نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ مختلف اسپتالوں میں 100 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔