میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتہا پسندہندو بھارت میں واقع پاکستان نامی گاؤں  کا نام بدلنے کے لیے پر تولنے لگے

انتہا پسندہندو بھارت میں واقع پاکستان نامی گاؤں کا نام بدلنے کے لیے پر تولنے لگے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

تعصب ہندؤں کی گھٹی میں شامل ہے وہ کبھی بھی اقلیتوں کو کھل کر رہنے اور آزادی کے ساتھ عبادات کرنے کی اجازت دے ہی نہیں سکتے ۔ یہی وجہ ہے کہ سیکولر کا ٹیگ لگائے رکھنے والا بھارت دراصل ہندوتوا کے شدت بھرے اصولوں پر عمل پیرا ہے جہاں اقلیتوں کے خاتمے کی مہم جاری ہے ۔ انتہا پسندہندو بھارت میں واقع پاکستان نامی گاؤں کا نام بدلنے کے لیے پر تولنے لگے ۔ریاست بہار کے دارلحکومت پٹنہ سے تین سو کلومیٹر دورواقع گاؤں کا نام 1947 میں مسلمانوں کے ہجرت کرنے کی یاد میں رکھا گیا تھا۔بھارت میں جب سے بی جے پی کی حکومت آئی تو وہاں ہندوتوا کے نظریے کوبڑھاوا دینے کے لیے تشدد کے متعدد راستے اختیار کیے جا رہے ہیں، اسی تسلسل کو بڑھاتے ہوئے بی جے پی کی حکومت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی اور عوام پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔بھارت کو پاکستان کے نام سے اتنی نفرت ہو گئی ہے کہ اب انہوں نے اپنے ملکی ریاست بہار میں واقع علاقے پاکستان کا نام تبدیل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں گلف نیوز کے مطابق یوں تو پاکستان اور بھارت آپس میں تین جنگیں لڑ چکے ہیں، دونوں ایٹمی ممالک ہیں، سرحدوں پر کشیدگی مسلسل جاری رہتی ہے ، تاہم اب یہ کشیدگی نیا رخ اختیار کرنے لگی ہے ۔مودی سرکار میں تنگ نظری عروج پر پہنچ گئی ہے ، ریاست بہار میں انتہا پسند پاکستان نامی گاؤں کا نام تبدیل کرنے کی کوششیں کرنے لگے ۔گاؤں پرنیا ضلع میں واقع ہے جو ریاست بہار کے دارالحکومت سے 300 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ۔ انتہا پسندوں نے حکومت کو نام تبدیل کرنے کیلئے پٹیشن جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گاؤں کا نام ان کے لیے پریشانی کاسبب ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان گاؤں کا نام 1947میں مسلمانوں کی جانب سے ہجرت کرنے کی یاد میں رکھا گیا تھا تاہم اب وہاں کوئی مسلمان نہیں رہتا نہ ہی کوئی مسجد ہے ۔۔1200افرادپرمشتمل گاؤں میں زیادہ تر قبائلی افرادہی رہائش پزیر ہیں۔مگر اس طرح نام تبدیل کرنے سے قدیمی کلچر اور تہذیب ختم ہوتی چلی جائے گی۔جگہوں کے نام اور مسلمانوں سے متعلق تعصب مودی کے د ور حکومت میں کھل کر سامنے آ رہا ہے جہاں بھارت بھر میں گا ؤرکشا کے نام پر معصوم مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں