میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی میڈیکل کور بہترین طبی سہولیات فراہم کرتی ہے، آرمی چیف

آرمی میڈیکل کور بہترین طبی سہولیات فراہم کرتی ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی میڈیکل کور فوج اورشہریوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرتی ہے، آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، آرمی چیف کی یادگار شہداء پرحاضری پھول چڑھائے ا ورفاتحہ خوانی کی، اس موقع پر آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کورکے افسروں اورجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی میڈیکل کور فوج اورشہریوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کے بچاؤمیں آرمی میڈیکل کورکاکردارقابل تعریف ہے۔ آرمی چیف نے سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل زاہد حمید کوکرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کورکے بیج لگائے، سبکدوش ہونیوالے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ آصف ممتازسکھیرا بھی اس موقع پرموجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں