میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چھرامار کے پیچھے بانی متحدہ کا ہاتھ، ڈیفنس میں سول سوسائٹی کا مظاہرہ

چھرامار کے پیچھے بانی متحدہ کا ہاتھ، ڈیفنس میں سول سوسائٹی کا مظاہرہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سول سوسائٹی کی جانب سے جمعرات کو کلفٹن میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے میں شریک افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر بانی متحدہ کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرین نے برطانوی حکومت سے بانی ایم کیو ایم کو ملک بدر کرکے پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ خواتین پرحملے کے واقعات میں بھی بانی ایم کیوایم ملوث ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن دوتلوار پر بانی ایم کیوایم کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے بانی ایم کیوایم کے خلاف غدارہے غدار ہے کے جبکہ پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔مظاہرین نے برطانوی سفارتخانے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی ، جسے روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری دو تلوار اور اطراف میں تعینات کردی گئی تھی۔احتجاج کے دوران خواتین کا کہنا تھا کہ خواتین پر حملے کے واقعات میں بھی بانی ایم کیوایم ملوث ہیں، خواتین پر حملے کرکے کراچی میں دہشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم برطانیہ میں بیٹھ کرپاکستان میں نفرت پھیلا رہے ہیں اور تشدد پر اکسارے ہیں ۔بانی ایم کیوایم اپنی مقبولیت میں کمی کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔کراچی میں چھرا مار ملزم کے پیچھے بھی بانی ایم کیوایم کا ہاتھ ہے۔مظاہرین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بانی ایم کیو ایم کو ملک بدر کرکے پاکستان کے حوالے کیا جائے تاکہ ان کے خلاف ملکی قانون کے مطابق مقدمات چلائے جاسکیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں