میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کاملک چھوڑنا المیہ ہے، آفاق احمد

اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کاملک چھوڑنا المیہ ہے، آفاق احمد

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اقراء یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے آفاق احمد سے انکی رہائشگاہ پرملاقات کی اور ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود ملازمتوں سے محروم رہنے پر مہاجر نوجوانوں میں احسا س محرومی شدید ہونے سے آگاہ کیا۔آفاق احمدنے کہاکہ وہ مہاجر نوجوانوں کی پریشانیوں سے آگاہ ہیں،وہ جانتے ہیں،کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوا ن ملک میں اقربا پروری کی وجہ سے ملازمتوں سے محروم ہیں،اور وہ کچھ بھی کرکے ملک سے باہر جارہے ہیں ،جو ملک کا بہت بڑا نقصان اور المیہ ہے۔آفاق احمد نے کہاکہ مہاجر نوجوان لسانی بنیادوں پرقائم صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے بہتری کی امید یں وابسطہ کرنے کے بجائے اپنی تعلیم ا ور اسکے بعد اپنا کاروبار جمانے پر توجہ مرکوز رکھیں۔آفاق احمد نے کہاکہ مہاجر نوجوان صرف اپنے خاندان کی نہیں بلکہ پوری مہاجر قوم کی امید ہے، وہ غیر ضروری سرگرمیوں میں اپنا وقت اور پیسہ ضائع کرنے سے گریز کریں۔آفاق احمد نے کہاکہ مہاجر قومی موومنٹ نے ماضی میں مہاجر نوجوانوں کو بہت بڑی تعداد میں کاروبار کیلئے قرضے فراہم کئے تھے جس سے انہوں نے کاروبار قائم کئے تھے ،مہاجر قومی موومنٹ پر فرمائشی آپر یشن مسلط کئے جانے کی وجہ سے قرض دینے کا تسلسل قائم نہیں رہ سکا،لیکن جلد ہی اس سلسلے میں فنڈ قائم کرکے مہاجر نوجوانوں کواپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے قرض دینے کا سلسلہ پھر شروع کرینگے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں