میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈالر میں کمی کا اثر پیٹرول کی قیمت پر آنا چاہئے، حافظ نعیم الرحمن

ڈالر میں کمی کا اثر پیٹرول کی قیمت پر آنا چاہئے، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی کا اثر پیٹرول کی قیمت پر آنا چاہئے۔ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مہنگائی کیخلاف احتجاج کا دائرہ کاروسیع کریں گے، 6 اکتوبر کو کراچی میں دھرنا دیں گے،تقریبا 100 مقامات پر دھرنا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں کمی کا اثر پیٹرول کی قیمت پر آنا چاہئے،آئی ایم ایف سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کا کہہ رہا ہے، لہٰذا حکومت کو جاگیر دار طبقے پر ٹیکس لگانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ ہمارے بچوں کو لوٹ کر اپنے بچوں کو پڑھاتے ہیں، ہمارے بچے باہر جاکر پڑھتے ہیں تو مزدوری کرتے ہیں، مگر ان کے بچے باہر جاکر بغیر مزدوری کیے پڑھتے ہیں۔یہ طبقہ ہمارے حقوق چھین رہا ہے، اسی لئے ہمیں ان کے خلاف آئینی و قانونی مزاحمت کرنا ہوگی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ مڈل کلاس کی نمائندگی صرف جماعت اسلامی کر رہی ہے، ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کر کے اپنا حق وصول کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں