میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا خطرہ

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا خطرہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاؤر پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کروا دی، بجلی کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر ایک ماہ میں 31 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، سی پی پی اے کی درخواست پر 27 ستمبر کو سماعت ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں