میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صحافی عمران ریاض کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب کو آخری مہلت

صحافی عمران ریاض کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب کو آخری مہلت

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو آخری مہلت دے دی۔ بدھ کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور عمران ریاض کی بازیابی کے لئے مہلت مانگی۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ماہ سے آپ کی باتیں صبر سے سن رہا ہوں، مگر اب صبر کا پیمانہ ختم ہو رہا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل میاں ولی اشفاق سے استفسار کیا کہ اگر آپ رضامند ہیں تو میں مہلت دے دیتا ہوں جس پر علی اشفاق نے آئی جی کو مہلت دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ان کے بیٹے عمران ریاض کو اغوا کرلیا گیا، عدالت بازیاب کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ عمران ریاض کی بازیابی کے لیے کیا پیش رفت ہوئی، جس پر ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ ہم نے عدالتی احکامات پر عمران ریاض کے والد سے ملاقات کی اور انہیں تمام پیش رفت سے آگاہ کیا، معاملے پر ٹھیک ڈائریکشن پر جا رہے ہیں۔ عدالت نے عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق کیس کی مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں