میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمارے خلاف ادارے کو خبر کیوں بھیجی ، جرائم پیشہ عناصر کی جرأت کے رپورٹر کو مارنے کی دھمکی

ہمارے خلاف ادارے کو خبر کیوں بھیجی ، جرائم پیشہ عناصر کی جرأت کے رپورٹر کو مارنے کی دھمکی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ہمارے خلاف ادارے کو خبر کیوں بھیجی،جرائم پیشہ عناصر کی روزنامہ جرات کے رپورٹر کو مسلح جان سے مارنے کی دھمکی،ملیر پولیس نے تاحال ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا تفصیل کے مطابق مورخہ 12 ستمبر سال 2023 کو روزنامہ جرات میں ایک خبر شائع ہوئی جس میں نمائندہ روزنامہ جرات سے بات کرتے ہوئے محمد شفیع ولد محمد رفیق کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے محمد وکیل بعمری 34 سے 35 سالہ کو مورخہ 17مئی سال 2021 کو بوقت تقریبا رات ساڑھے گیارہ بجے اغوا کیا گیا جسکا مقدمہ نمبری 878/2021 بجرم دفعہ 365 تھانہ شاہ لطیف ٹاون میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کروایا مغوی محمد وکیل کے والد محمد شفیع کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے محمد وکیل کو محمد علی،عابد علی اور حیدر علی نے اغوا کروایا ہے تھانہ شاہ لطیف ٹاون پولیس ملزمان کو پکڑنے اور شامل تفتیش کرنے کے بجائے ملزمان سے اجرکیں و دیگر تحائف وصول کرنے میں مشغول ہے پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی مذکورہ خبر روزنامہ جرات میں شائع ہونے کے بعد مورخہ 15 ستمبر سال 2023 کو بوقت تقریبا 20:30 بجے صحافی حافظ محمد قیصر اپنے دوست شاکراللہ خان کے ہمراہ گاڑی میں ایم ڈی اے فلیٹ کے قریب آرہے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے تعاقب میں آتے ہوئے گاڑی کے آگے موٹرسائیکلیں کھڑی کردی اور ملزمان عابد علی اور محمد علی مسلح پسٹل موٹرسائیکل سے اتر کر گاڑی کے قریب آئے اور پسٹل صحافی حافظ محمد قیصر پر تان لیے اور ملزم عابد علی نے کہا کہ تم ہمارے خلاف بڑی خبریں چلاتے ہو تمہیں مار کر ایسے جگہ پھینکیں گے کہ تماری لاش بھی نہیں ملے گی یہ ہماری طرف سے تمہیں وارننگ ہے جس کے بعد ملزمان موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر چلے گئے صحافی کی جانب سے تھانہ شاہ لطیف ٹاون میں اندارج مقدمہ کی درخواست دینے کے باوجود 4 دن گزر گئے لیکن مقامی پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ہے اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ٹاون معراج انور سے بات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ بالا افسران سے اپرول لینے کے بعد مقدمہ درج ہوگا مزید اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر طارق الہی مستوئی سے بات کرنے کے لیے کال کی گئی تو انہوں نے کال ریسیو نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں