میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کا گرین سگنل، ن لیگ کاپنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

نواز شریف کا گرین سگنل، ن لیگ کاپنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

لندن میں نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف کوپرویزالہی کے خلاف تحریک عدم اعتمادلانے کی حمایت کی یقین دہانی کرادی
اگلے پندرہ دن میں پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائے گی ،ن لیگ نے آئندہ وزیراعلی کانام بھی فائنل کرلیا،نجی ٹی وی کادعوی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ( ن) کے قائد میاں نواز شریف کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا گیا.نجی ٹی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں ملاقات کے دوران پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا. نواز شریف نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کی ہے جس کے بعد امکان پیدا ہوگیا ہے کہ اگلے 15 دن میں اسے اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا.تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مسلم لیگ( ن) کو تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے دھڑے اور( ق) لیگ کے بعض ارکان کی حمایت حاصل ہے.ذرائع کا کہنا ہے کہ( ن) لیگ کی طرف سے وزیر اعلیٰ کا نام فائنل نہیں کیا گیا. نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر غور کیا جائے گا.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں