میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اٹھاون ٹوبی کے تحت جمہوری حکومتوں کے بستر گول کیے گئے ،شہباز شریف

اٹھاون ٹوبی کے تحت جمہوری حکومتوں کے بستر گول کیے گئے ،شہباز شریف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ جمہوریت کے لیے سب کو کام کرنا ہوگا،اٹھاون ٹوبی کے تحت کئی جمہوری حکومتوں کے بستر گول کیے گئے تھے۔اتوارکومسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ۔کراچی میں میاں محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ سردار اختر مینگل کے گھر پہنچے اور مرحوم سردار عطا اللہ مینگل کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدرشہباز شریف نے کہاہے کہ مرحوم سردار عطا اللہ مینگل نے آئین کی شق اٹھاون ٹو بی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی، ان کی جمہوریت اور آئین کی پاسداری کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ سردار عطا اللہ مینگل کی جمہوریت اور آئین کی پاسداری کے لیے خدمات ہیں، تاریخ انھیں یاد رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف اور عطا اللہ مینگل کا اچھا تعلق رہا ہے، انہوں نے آئین میں شق 58 ٹوبی جس نے کئی جمہوری حکومتوں کو گھر بھیج تھا اس کے خلاف بڑھ چڑھ کر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کا احترام کرنا ہوگا عوام کو ان کے وسائل پہنچانے ہوں گے، بلوچستان جغرافیہ کے حساب سے بڑا اور آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے۔ قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر کے لیے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں