میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان اور پی ٹی آئی کی کارکردگی سے دلبرداشتہ ہوگئی ہوں، حریم شاہ

عمران خان اور پی ٹی آئی کی کارکردگی سے دلبرداشتہ ہوگئی ہوں، حریم شاہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی ا?ئی اور عمران خان کی کارکردگی سے دلبرداشتہ ہوگئی ہیں۔حریم شاہ نے حال ہی میں اداکار ساجد حسن کے شو ’’زندگی ود ساجد حسن‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور پاکستانی سیاست کے بارے میں بہت سی باتیں کی۔انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے بتایا کہ وہ چار بہنیں اور تین بھائی ہیں ان کے والدین سرکاری ملازم ہیں لہذا انہوں نے ان کی تعلیم پر خاص توجہ دی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم پشاور سے حاصل کی اور بعد ازاں اسلامک یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا۔حریم شاہ نے بتایا کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ ابھی وہ کوئی منفرد کام کرنا چاہتی ہیں جو اس سے پہلے کبھی کسی نے نہ کیا ہو۔ حریم شاہ نے مردوں کے متعلق اپنے خیالات بتاتے ہوئے کہا ان کے خیال میں مرد بہت مقدس چیز ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں