میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہرقائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیاہے۔ مختلف علاقوں سی ویو، صدر کے کئی علاقوں، اورنگی ، پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی آنکھ مچولی نے عوام کیلئے کھانا پکانا مشکل تر بنا دیا ہے۔ہوٹلز بھی گیس نہ ہونے سے ایل پی جی سلنڈرز اور کوئلوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔سی این جی اسٹیشنز کو مزید 24گھنٹے گیس کی سپلائی معطل رہے گی اب سی این جی اسٹیشنزآج(اتوار) صبح 8بجے کھلیں گے۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بعد ہفتہ کی صبح 8 بجے کھلنے والے سی این جی بند اسٹیشنز کومزید 24 گھنٹے بند کرنے کا اعلان کیاہے۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز مزید 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں، تمام سی این جی اسٹیشنز کواتوار کی صبح 8 بجے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔ایس ایس جی سی ترجمان نے بتایاکہ مختلف گیس فیلڈزسے سسٹم میں موصول ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی کا سامنا ہے، کم پریشرکی وجہ سے گھریلو صارفین اورکمرشل سیکٹرکی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں