انسانی حقوق کونسل مقبوضہ کشمیرپرنتیجہ خیز اقدامات اٹھائے ،ترجمان دفتر خارجہ
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کونسل مقبوضہ کشمیرپرنتیجہ خیز اقدامات اٹھائے انہوں نے میڈیا کے سوال پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال انسانی حقوق کونسل کی توجہ کا مرکزبن چکی ہے ۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے جموں و کشمیرکی صورتحال پرمستقل توجہ مرکوزرکھی جب کہ پاکستان نے جموں و کشمیر کی صورتحال پرمستقل توجہ مرکوزرکھنے کے لیے متعدد اقدامات بھی اٹھائے اب انسانی حقوق کونسل مقبوضہ کشمیرکی صورتحال میں بہتری کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے ۔