میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی سپریم کورٹ میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت سے متعلق کیس کی سماعت

بھارتی سپریم کورٹ میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت سے متعلق کیس کی سماعت

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارتی سپریم کورٹ میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت سے متعلق کیس کی سماعت، بھارتی سپریم کورٹ نے ایودھیہ کی تاریخی بابری مسجد کی شہادت سے متعلق کیس کی سماعت اٹھارہ اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔بھارتی سپریم کورٹ کے مطابق اگر فریقین چاہیں تو تنازع کو عدالت سے باہرثالثی کے ذریعے حل کرسکتے ہیں اور ثالثی پینل عدالتی فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد بھی اپنی رپورٹ پیش کرسکتا ہے ۔ تاہم فریقین اس تجویز سے متفق نظر نہیں آرہے ۔بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی زمین کے تنازعے پر ثالثی پینل کی ناکامی کے بعد چھ اگست سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔بابری مسجد کی ملکیت کے لیے تین فریقوں سنی وقف بورڈ، نرموہی اکھاڑا اور رام للا کے درمیان قانونی جنگ کئی برسوں سے جاری ہے ۔تاریخی بابری مسجد کوچھ دسمبرانیس سو بانوے میں انتہا پسند ہندوں نے شہید کردیا تھا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے لیڈرایل کے ایڈوانی کی قیادت میں سخت گیر تنظیموں وشوا ہندو پریشد، بجرنگ دل اور شیو سینا نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کے لیے تحریک چلائی تھی۔بابری مسجد کو شہید کئے جانے کے بعد نئی دلی اور ممبئی سمیت بھارت میں دو ہزار مسلمانوں کو ہندو مسلم فسادات کے دوران شہید کیاگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں