میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج کے جوانوں نے ہر طرح کے چیلنجوں کا سامنا کیا، آرمی چیف

پاک فوج کے جوانوں نے ہر طرح کے چیلنجوں کا سامنا کیا، آرمی چیف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے، پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کے روز ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں پر انوہں نے پانچویں آرمی چیف ینگ سولجر فائٹر سینٹرل کمبیٹ چمپئن شپ کا معائنہ کیا جس چمپئن شپ میں 23ریجمنٹل سینٹرز کے 532کھلاڑیوں نے حصہ لیا، آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کیا ہے، پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ینگ سولجر چمپئن شپ میں انجینئر سینٹر فاتح قرار پائی، جبکہ بلوچ سینٹر دوسرے نمبر پر رہی، سپاہی سنات اللہ چمپئن شپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں