میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بی آئی ایس پی میں بدعنوانی  برداشت نہیں کریں  گے، ماروی میمن

بی آئی ایس پی میں بدعنوانی برداشت نہیں کریں گے، ماروی میمن

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی ائی ایس پی ایم این اے ماروی میمن نے آج سیہون شریف میں جھنگڑا باجرا کا دورہ کیا جہاں انہوں ایک نوجوان لڑکی تانیہ خاصخیلی کے اہل خانہ سے تعزیت کی جسے علاقے کے بدمعاش نے شادی سے انکار کرنے پر قتل کردیا تھا ۔انہوں نے وزیر اعظم کی ہدایات پر وفاقی حکومت کی جانب سے اہل خانہ سے تعزیت کی اور حکومت کی جانب سے اہل خانہ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ معصوم خواتین کا قتل ناقابل برداشت ہے اور سندھ حکومت کو قانون کے ذریعے ایسے قاتلوں کو سزا دلوا کر ایک مثال قائم کرنی چاہیئے تاکہ مستقبل میں کوئی اس قسم کے جرائم کو دہرانے کی ہمت نہ کرسکے۔ اس موقع پر ماروی میمن کیساتھ ایم پی اے سوراتھ تھیبو بھی موجود تھیںچیئرپرسن بی ائی ایس پی نے دادو کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے بی ائی ایس پی کی معصوم مستحقین سے ایجنٹ مافیا اور مڈل مین کے ہاتھوں رقم لوٹے جانے سے متعلق شکایات اور اسے حوالے سے انکی رائے جاننے کیلئے لاڑکانہ ڈویژن کے بی آئی ایس پی حکام اور مستحقین سے ملاقاتیں بھی کیں، انہوں نے کہا کہ بی ائی ایس پی خواتین کی سماجی اور معاشی بااختیاری کیلئے پرعزم ہے اور اس راستے میں آنے والے کسی بھی قسم کے بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں