میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب کی طرح عوام کو ریلیف دیں،صوبے سیاست نہ کریں،وزیراعظم

پنجاب کی طرح عوام کو ریلیف دیں،صوبے سیاست نہ کریں،وزیراعظم

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

(بیورورپورٹ) پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف پر سیاسی صورتحال گرم ہوگئی۔وزیراعظم نے صوبوں کی تنقید مسترد کر دی کابینہ اجلاس میں واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے عوام کو ترقیاتی فنڈز میں سے 45 ارب روپے کا ریلیف دیا۔ وفاق کا کوئی لینا دینا نہیں۔ کے پی سمیت دوسرے صوبے بھی اپنے عوام کو ریلیف دیں تو خوشی ہوگی۔ بجلی ریلیف پر سندھ ،پنجاب وزرائے اعلیٰ آمنے سامنے،مریم نواز کی بے وقوفی کے اعلانات کا کیا جواب دیں،مراد علی شاہ ،کرپشن کا پیسا جیب میں ڈالنا بے وقوفی نہیں،مریم نوزوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نام لیے بغیر پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عجیب و غریب اعلانات سے ہم پریشانی میں آجاتے ہیں، ان بیوقوفی کے اعلانات کا کیا جواب دیں؟وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ماضی میں مہنگی بجلی کے پلانٹ لگائے، سندھ حکومت کو سستی بجلی کی پیداوار سے روکا، وہی آج سولر پینل دینے کی بات کر رہے ہیں۔دادو میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بات کا جواب دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ تو کام خراب کرکے اْسے صحیح کرنے کیلئے پیسے پانی میں پھینکنے جیسا ہوا، سندھ حکومت ایسا ہر گز نہیں کرے گی، ہم بجلی بحران کا پائیدار حل نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سندھ کے عوام کے مفاد کیلیے کام کیا، صوبے کے لوگوں کو ہم پر اعتماد ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ا?صف زرداری اور بلاول بھٹو کی ہدایت اور رہنمائی میں بجلی کے بحران کو حل کریں گے۔اْن کا کہنا تھا کہ بجلی کا بحران پیدا کیا گیا، مہنگے بجلی گھر امپورٹڈ کوئلے اور ایل این جی پر لگائے گئے، سندھ حکومت کو روکا گیا کہ ونڈ اور سولر پاور پلانٹ نہ لگائیں، مگر اب وہ خود سولر پلانٹ لگانے کی باتیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم این وی ڈرین وفاق کوبنانی ہے کیا وفاق نے بنائی ہے؟ جام خان شورو کو کہا، ایم این وی پر کام شروع کریں، ہم وفاق کو بل بھیجیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق سندھ کے لوگوں پر پیسے خرچ نہیں کررہا، سال شروع ہوا تو وفاق کو کہا کہ ہمیں منصوبے کیلیے پیسے چاہئیں، جواب ملا منصوبے کیلیے پیسے نہیں ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ اب وفاق کے پاس اچانک پیسے کہاں سے آگئے کام خراب کرکے اسکو درست کرنے کیلیے؟ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ سندھ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں ریلیف کو بیوقوفی کہنے والے بتائیں کہ کرپشن کا پیسہ جیب میں ڈالنا بیوقوفی نہیں؟میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے تقریب کے دوران بجلی بلوں میں ریلیف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بجلی بل میں 2 ماہ کا ریلیف دینے پر خوشی ہے، ریلیف دینے پر کچھ لوگوں نے بیوقوفی کا لفظ استعمال کیا، کیا عوام کوریلیف ملنا بے وقوفی ہے؟ کرپشن کا پیسہ جیب میں ڈالنا اور ہیلی کاپٹروں میں گھومنا بے وقوفی نہیں؟ان کا کہنا تھا کہ تنقید ہو رہی ہے کہ شارٹ ٹرم ریلیف دیا، یہ شارٹ ٹرم نہیں، لمبا ریلیف ہے، 2 ماہ بعد سولر کا بڑا منصوبہ لا رہے ہیں، اگر عوام کو 2 ماہ کا ریلیف بھی مل جائے تو میرے لئے اس سے زیادہ سعادت و خوشی کی بات نہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ میں تو چاہتی ہوں پورے پاکستان کو ریلیف ملے، پنجابی بعد میں پہلے پاکستانی ہوں، پنجاب میں ریلیف کسی نے تحفے میں مجھے نہیں دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں