میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حسینہ دور میں قرآن پاک پر پابندی لگانے والے ڈین کا گھیراؤ، طلبا  نے تلاوت سنا دی

حسینہ دور میں قرآن پاک پر پابندی لگانے والے ڈین کا گھیراؤ، طلبا نے تلاوت سنا دی

جرات ڈیسک
منگل, ۲۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

ڈھاکا یونیورسٹی میں تلاوت قرآن پر پابندی لگانے والے فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالبشیر کے دفتر میں پہنچ کر قرآن کی تلاوت کی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ کے دور میں ڈھاکا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالبشیر نے اپنے طلباء پر رمضان المبارک میں سرعام قرآن مجید کی تلاوت پر پابندی عائد کی تھی۔ ڈھاکا یونیورسٹی میں قرآن پاک کی تلاوت پر پابندی لگانے والے ڈین کو آج طلباء نے گھیر کر آفس میں تلاوت کی اور ان کے لیے ہدایت کی دعا کی اور ان سے استعفیٰ لے لیا۔ رمضان المبارک کے دوران یونیورسٹی میں محفل قرآن کے پروگرام پر مذکورہ ڈین نے طلبا کے خلاف تادیبی کارروائی کیلئے شوکاز نوٹس بھی جاری کیے تھے جس پر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی تھی۔ طلبا کے مطابق ڈھاکا یونیورسٹی میں ہندو تہواروں اور رنگین محفلوں کی اجازت تھی جبکہ صرف اسلامی مجالس منعقد کرنے پر پابندی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں