میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد، شہری غیر محفوظ ،پولیس کا مشکوک مقابلوں میں ریکارڈ

حیدرآباد، شہری غیر محفوظ ،پولیس کا مشکوک مقابلوں میں ریکارڈ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

حیدرآباد میں ڈکیتوں کا راج، شہری دن دھاڑے لٹنے لگے، پنیاری تھانے کے حدود میں مسلح افراد نے بینک سے پسے نکلوا کر نکلنے والے شہری سے 10 لاکھ روپے چھین لیے، ملزمان بآسانی فرار، پولیس کا مشکوک مقابلوں کے ذریعے کارکردگی دکھانے پر زور۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں گزشتہ تین ماہ سے ڈکیت راج قائم ہوگیا ہے، آئے روز مسلح افراد دن دھاڑے شہریوں کو لوٹ کر بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، گزشتہ دن پنیاری تھانے کی حدود خورشید ٹاؤن میں منٹھار جتوئی ہاؤس کے قریب تین نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر نجی بینک سے 10 لاکھ روپے لے کر مہران کار میں اپنے گھر جانے والے اظہر سے کیش چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر اصغر کو بٹ مار کر زخمی کردیا اور 10 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے، اس سے قبل بھی حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں دن دھاڑے لوٹ مار کی وارداتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حیدرآباد پولیس کا منظم جرائم قابو پانے کی بجائے مشکوک پولیس مقابلوں میں لوگوں کو ہاف فرائے کرکے کارکردگی دکھانے میں مصروف ہے، حیدرآباد کی شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں جرائم پر کنٹرول کرکے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں