میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی ، ایم ڈی پریتم داس کے خلا ف اینٹی کرپشن تحقیقات

محکمہ آبپاشی ، ایم ڈی پریتم داس کے خلا ف اینٹی کرپشن تحقیقات

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ آبپاشی کے سابق وزیر کے سسٹم سرغنہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز، ایم ڈی سیڈا پر اثاثاجات سمیت کرپشن کی سنگین الزامات، اینٹی کرپشن نے چھان بین شروع کردی، پریتم داس نے اپنے اہلیہ، بیٹوں کے نام پر اربوں روپے کی ملکیت بنائے، پیسے باہر بھی منتقل کیے، ذرائع۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کے سابق صوبائی وزیر کے سسٹم سرغنہ کے خلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے خلاف آمدن سے زائد اثاثاجات بنانے، اہلیہ اور بیٹوں کے نام پر اربوں روپے کی جائدادیں خریدنے سمیت پیسے بیرون ملک بھیجنے کے الزامات ہیں، پریتم داس تین سال عہدہ کی معیاد ختم ہونے کے باوجود غیرقانونی طور پر ایم ڈی سیڈا کے عہدے پر براجمان ہیں، پریتم داس سندھ کے طاقتور سابق صوبائی وزیر آبپاشی اور موجودہ صوبائی وزیر کے فرنٹ مین اور سسٹم سرغنہ سمجھے جاتے ہیں، پریتم داس پر سیڈا میں سولر سسٹم کی تنصیب، لیپ ٹاپ کی خریداری سمیت دیگر کوٹیشن کے کامون پر کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کے الزامات بھی ہیں، ذرائع کے مطابق پریتم داس سیڈا میں بھی سسٹم نافذ کرکے بیٹھے ہیں جن میں جنرل مینجر فنانس سمیت دو خاتون ملازم شامل ہیں، واضع رہے کہ پریتم داس ٹھٹہ ضلع میں اربوں روپے کی کرپشن میں بھی نیب کی تحقیقات میں زیرتفتیش ہیں لیکن موجودہ صوبائی وزیر آبپاشی کے قریب ہونے کے باعث سندھ حکومت ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں