میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب کی شعبہ صحت میں مدد کو تیار ہیں،بلاول کا مشورہ

پنجاب کی شعبہ صحت میں مدد کو تیار ہیں،بلاول کا مشورہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو مشورہ دیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اگلی بار جب کراچی آئیں تو انہیں ضرور تین بڑے سرکاری اسپتالوں کا دورہ کرائیں۔صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو اور وزیراعلیٰ سندھ کو بھی پنجاب بھیجنے کیلئے تیارہیں۔ تاکہ لاہور میں بھی کراچی کی طرح مفت علاج کی سہولت مل سکے۔بلاول بھٹو زرداری نے جناح اسپتال کراچی میں 120 بستروں پر مشتمل ڈیپارٹمنٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیویورل سائنسز اور 110 بستروں پر مشتمل ڈیپارٹمنٹ آف نیورولوجی اینڈ اسٹروک یونٹ، جدید طریقہ علاج سائبر نائف کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ آج ہم نے تیسری سائبر نائف مشین کا جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی میں افتتاح کیا ہے جو کہ پاکستان کے شہریوں کو بالکل مفت علاج فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں کینسر کا علاج اس جدید مشین کے ذریعے بالکل مفت کیا جاتا ہو، کینسر کے علاج کیلئے دور دراز سے لوگ یہاں آتے ہیں۔بلاول نے وزیراعلیٰ سندھ کو مشورہ دیا کہ انتخابات کے دوران وزیراعظم اسپتالوں کا پوچھ رہے تھے تو آئندہ جب بھی وزیراعظم کراچی آئیں تو انہیں قومی ادارہ برائے امراض قلب، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر اور قومی ادارہ برائے امراض اطفال کا دورہ کروائیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہم صوبہ پنجاب کو بھی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ ہماری خواہش ہے کہ لاہور میں بھی سندھ کی طرح مفت طبی امداد کی ایسی سہولیات موجود ہوں، صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو اور وزیراعلیٰ سندھ کو بھی پنجاب بھیجنے کیلئے تیارہیں تاکہ لاہور میں بھی کراچی کی طرح مفت علاج کی سہولت مل سکے۔بلاول کا کہنا تھاکہ انتخابی مہم کے دوران بھی صحت کی سہولتوں پر بحث کی بات ہوئی تھی، این آی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ اور جناح اسپتال بہترین اسپتال ہیں، آپ لوگوں نے سناہوگا سندھ حکومت کام نہیں کرتی، ایکشنز اسپیک لاؤڈر دین ورڈز۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں