میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر مملکت کے پاس دس دن تھے ، وہ واپس کرسکتے تھے ، نگران حکومت

صدر مملکت کے پاس دس دن تھے ، وہ واپس کرسکتے تھے ، نگران حکومت

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران حکومت نے کہاہے کہ صدر مملکت کے پاس دو بلوں کی منظوری کیلئے دس دن موجود تھے ،ان پر اعتراض عائد کرکے واپس کرسکتے تھے ،نہوں نے ایسا نہیں کیا ، مدت پوری ہونے پر بل قانوناً منظور ہوگئے، تیسرا کوئی راستہ نہیں ،صدر مملکت کے اسٹاف کا سامنے آکر وضاحت دینا نامناسب عمل ہوگا، ہمیں ایوان صدر سے بل واپس موصول ہوئے ہی نہیں تو ہمیں بلوں پر صدر کے اعتراض کا کیسے پتا چلے گا؟، وزارت قانون کی پریس ریلیز کے بعد ابہام ختم ہو گیا ہے،ہم معاملے میں ایوان صدر کا کوئی ریکارڈ قبضے میں نہیں لیں گے، اگر صدر مملکت کا اسٹاف ان کے اپنے اختیار میں نہیں تو یہ ان کا معاملہ ہے میں اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتا،نگراں حکومت کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں اور ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ، ہم سیاسی گفتگو سے گریز کریں گے۔ان خیالات کا اظہار نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور نگران وفاقی وزیر قانون احمد عرفان اسلم نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں