میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدرمملکت کی ٹوئٹ کے بعد ادارے مذاق بن گئے ہیں، سراج الحق

صدرمملکت کی ٹوئٹ کے بعد ادارے مذاق بن گئے ہیں، سراج الحق

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو وکلا سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ جائیں گے،نگران حکومت دیگر کاموں پر توجہ کی بجائے آئینی تقاضا پورا کرتے ہوئے الیکشن کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون کرے،پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے ڈیجیٹل مردم شماری کی آخری دنوں میں منظوری دے کر الیکشن کو موخر یا ملتوی کروانے کی سازش کی،پیپلز پارٹی اب الیکشن کے لیے بیانات دے رہی ہے،سازش میں برابر کی شریک تھی،صدرمملکت کے آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل اور پاکستان آرمی ترمیمی بل پر موقف کے بعد نیا پنڈورا بکس کھل گیا ہے، ادارے مذاق بن گئے، ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے، سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ ابہام دور ، آئینی بحران ختم کرے۔ منصورہ میں سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے جڑانوالہ میں قرآن کریم کی بے حرمتی اورردعمل میں گرجاگھروں اور عیسائیوںکی پراپرٹیز جلانے کی مذمت کی اور اعلی سطحی کمیشن کے ذریعے تمام واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج (پیر) کو متاثرہ علاقہ کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے ہسپتال میں کم سن بچی رضوانہ موت کے منہ سے واپس آئی ہے، اس پر بری طرح تشدد ہوا، ابھی قوم اس کرب سے نہیں نکلی تھی کہ سندھ میں ایک جاگیردار کے گھر فاطمہ کو تشدد سے شہید کردیا گیا، اس کے بعد جڑانوالہ کا افسوسناک واقعہ ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں