سابق وزیر اعظم شہباز شریف پارٹی قائد سے ملاقات کیلئے لندن روانہ
شیئر کریں
سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف لندن روانہ ہو گئے۔شہباز شریف غیر ملکی لائنز کی پرواز کیو آر 629 سے لاہور سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئے ۔شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی ان کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف لندن دورے کے دوران اپنے بڑے بھائی اور پارٹی قائد نواز شریف سے اہم ترین ملاقات کریں گے ۔ شہباز شریف کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کے علاوہ پارٹی کے دیگر اہم رہنمائوں کے ہمراہ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔لندن میں موجود سابق وفاقی وزرا ء بھی نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں شریک ہوں گے۔نواز شریف ، شہباز شریف اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتوں میں نواز شریف کی وطن واپسی کے اہم ترین موضوع پر گفتگو ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم کی شرکت بھی متوقع ہے جو مختلف قانونی پہلوئوں پر بریفنگ دے گی ۔