میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کا ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت کا خواب چکنا چور، ٹرائل بری طرح ناکام

بھارت کا ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت کا خواب چکنا چور، ٹرائل بری طرح ناکام

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارتی ریاست کرناٹک میں جنگی استعمال کے لیے تیار کردہ بغیر پائلٹ والا ڈرون ٹرائل کے دوران ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ڈرون ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے مقامی سطح پر تیار کیا تھا۔ بھارتی فوج نے ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کے بلند و بانگ دعوے بھی کیے تھے۔تاہم بھارت کا ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت اور اس کے جنگی استعمال سے فوجی استعداد میں اضافے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔بھارتی وزارت دفاع کے ماتحت ادارے کا تیار کردہ ڈرون آزمائشی پرواز کے دوران ہی ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔ خوش قسمتی سے حادثے کے وقت کھیت میں کوئی کسان موجود نہیں تھا۔وزارت دفاع اور ڈرون ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت کے دعویدار بھارت کو اب تک حادثے کی درست وجہ کا بھی پتا نہ چل سکا۔ڈرون کے کھیت میں گرنے کے بعد مقامی آبادی نے فوج کو اطلاع دی تھی۔ بڑی تعداد میں کسان اور مقامی افراد اپنی فوج کی ناکامی کو دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں