میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جڑانوالہ واقعہ: حکومت کا متاثرین کیلئے 20 لاکھ فی گھر امداد کا اعلان

جڑانوالہ واقعہ: حکومت کا متاثرین کیلئے 20 لاکھ فی گھر امداد کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جڑانوالہ واقعہ کے متاثرین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے فی گھر امداد کا اعلان کر دیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے جڑانوالہ کے علاقے عیسی نگر پہنچے جہاں انہوں نے متاثرہ چرچز اور گھروں کا جائزہ لیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔نگران صوبائی وزراء بھی محسن نقوی کے ہمراہ تھے، نگران وزیراعلیٰ نے اے ای سی چرچ کا دورہ کیا اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی، تقریب میں پاکستان کی سالمیت، استحکام، ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ یہ ملک ہر پاکستانی کا ہے، مسلم، مسیحی، سکھ، ہندو سب ایک ہیں، ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں، ظالم کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، اے ای سی چرچ کا گراؤنڈ فلور کی تعمیر و مرمت مکمل ہو چکی ہے، چرچ کو تزئین و آرائش کے بعد عبادت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے، جڑانوالہ واقعہ کے متاثرین کو 20 لاکھ روپے فی گھرانہ امداد کے طور پر دیں گے، ہمارا وعدہ ہے جڑانوالہ واقعہ کے متاثرین کو انصاف ضرور ملے گا، ہماری پوری ٹیم دن رات کام کر رہی ہے۔محسن نقوی نے چرچ کے باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، صوبائی وزراء ، سینیٹر کامران مائیکل، خلیل ظاہر سندھو، بشپ آزاد مارشل، چرچ کے پادری و دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں