میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائفر گمشدگی کیس، شاہ محمود قریشی ایک روز ہ جسمانی ریمانڈ ایف آئی اے کے حوالے

سائفر گمشدگی کیس، شاہ محمود قریشی ایک روز ہ جسمانی ریمانڈ ایف آئی اے کے حوالے

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد کی عدالت نے سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو ایک روزکے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پیر کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ شاہ محمود قریشی کو ڈیوٹی جج احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے کی درخواست پر کیس کی سماعت ان کیمرہ کی گئی۔ ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ شاہ محمود قریشی پر سائفر میں موجود اطلاعات غیر مجاز افراد تک پہنچانے کا الزام ہے۔ سابق وزیر خارجہ کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 لگائی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں