میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی ایم کے جلسہ میں شرکت، علی وزیر اور ایمان مزاری گرفتار

پی ٹی ایم کے جلسہ میں شرکت، علی وزیر اور ایمان مزاری گرفتار

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی ایم کے جلسہ میں شرکت کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق علی وزیر کو تھانہ ترنول پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار کیا۔ دوسری جانب اسلام اباد پولیس نے شیریں مزاری کی بیٹی اور ہیومن رائٹ ایکٹیوسٹ ایمان مزاری کو گرفتار کر لیا، ان کی گرفتاری پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت کے بعد ہوئی۔ اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ ایمان مزاری کوان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں