12 لیگی رہنماؤں کا درج ایف آئی آر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
جرات ڈیسک
هفته, ۲۰ اگست ۲۰۲۲
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے درج ایف آئی آر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ وزیراعظم کے مشیر معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ، رانا مشہود، راجہ صغیر ودیگر ایم پی اے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ لیگی رہنما حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی، ن لیگ کے رہنماؤں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت منظور کرکے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکے۔ ن لیگ کے 12 رہنماوں نے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت منظور کرے، جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ ہے صفائی کے لیے پیش ہونا چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ ان رہنماؤں میں عطا تارڑ، اویس لغاری، راجہ صغیر احمد اور دیگر شامل ہیں۔