میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریمانڈمیں توسیع کی درخواست مسترد

ریمانڈمیں توسیع کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

عدالت کا شہباز گل کو پمز ہسپتال بھیجنے اور دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم
عدالت کے باہر پولیس ایسے کھڑی ہے جیسے کوئی بڑا دہشت گرد پیش ہو رہا ہے، میرے مؤکل شہباز گل بیمار ہیں، وکیل شہباز گل
قانون میں نہیں لکھا کہ بیمار شخص کا ریمانڈ نہیں لیا جاسکتا،پولیس پراسیکیوٹر، بتایاجائے پہلے کیا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ہوا یا نہیں ؟عدالت
اسلام آباد (بیورورپورٹ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ریمانڈ میں توسیع کی اسلام آباد پولیس کی درخواست مسترد کر کے انہیں پمز ہسپتال بھیجتے ہوئے دوبارہ میڈیکل کرا کر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ راجا فرخ علی خان نے اسلام آباد پولیس کی شہباز گل کے مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی سماعت کی۔ملزم ڈاکٹر شہباز گل کو اسلام آباد کچہری پہنچا گیا، شہباز گل کو پمز ہسپتال سے اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔شہباز گل کو وہیل چئیر پر بیٹھا کر ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزم شہباز گل کی پیشی کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عدالت کے باہر پولیس ایسے کھڑی ہے جیسے کوئی بڑا دہشتگرد پیش ہو رہا ہے، میرے مؤکل شہباز گل بیمار ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل کو ایمبولینس کے ذریعے کچہری پہنچا گیا، شہباز گل کو وہیل چیئر پر آکسیجن ماسک لگا ہوا تھا، شہباز گل کے وکلانے ایمبولینس ہی میں ان سے ملاقات کی۔وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل کو ایمبولینس میں ڈال کر عدالت لایا گیا جس پر جج نے ریمارکس دئیے کہ پولیس ملزم کو اسٹریچر پر اٹھا کر لے آئے، ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ شہباز گل کو سانس کا مسئلہ ہے، انہوں نے میڈیکل رپورٹ نئی بنائی ہے۔ملزم شہباز گل نے کہا کہ میرا ماسک چھین لیا گیا ہے، مجھ سے سانس نہیں لیا جا رہا، خدا کا واسطہ ہے میرا ماسک مجھے دے دیں، عدالت نے شہباز گل سے استفسار کیا کہ کیا آپ عدالت میں رہنا چاہتے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ماسک دے دیں، میں رک جاؤں گا۔دورا سماعت اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کے مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ پہلے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ہوا تھا، آپ 8 روز کی درخواست کیوں لے آئے ہیں؟ آپ شہباز گل کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کیوں مانگ رہے ہیں ؟۔عدالت نے پولیس نے استفسار کیا کہ پہلا سوال یہ ہے کہ کیا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ہوا یا نہیں ؟ کیا پولیس 2 روز میں تفتیش کرسکی یا نہیں؟ کیا پولیس نیا ریمانڈ مانگ رہی ہے یا پہلے ریمانڈ کی توسیع چاہتی ہے ، کیا تکنیکی طور پر پہلا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ شروع ہی نہیں ہوا؟۔فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہباز گل کی بیماری آپ نے دیکھ لی، ان کیساتھ سنجیدہ مسئلہ ہے، میڈیکل رپورٹ سے بھی لگ رہا ہے کہ ان پر ٹارچر کیا گیا، میں نے گزشتہ روز ڈاکٹر سے پوچھا انہوں نے مجھے بتایا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے جب کو شخص درد کی شکایت کرے تو وہ انگلیاں دیکھ کر اندازہ لگاتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں