میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں اسریٰ یونیورسٹی کیمپس پر معطل چانسلرنذیر لغاری کا قبضہ

حیدرآباد میں اسریٰ یونیورسٹی کیمپس پر معطل چانسلرنذیر لغاری کا قبضہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

چانسلر ڈاکٹر حمید اللہ قاضی، وی سی ڈاکٹر احمد ولی اللہ نے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر سے حیدرآباد کیمپس سے قبضہ ختم کروانے کی اپیل کردی
سندھ ہائی کورٹ کراچی اور حیدرآباد میں معاملے پر متعدد مقدمات زیر التویٰ اور معزز عدالت نے نذیر لغاری کو بحال نہیں کیا، چانسلراسریٰ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں اسریٰ یونیورسٹی کیمپس پرنذیر لغاری کا قبضہ، چانسلر ڈاکٹر حمید اللہ قاضی، وی سی ڈاکٹر احمد ولی اللہ نے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر سے حیدرآباد کیمپس سے قبضہ ختم کروانے کی اپیل کردی۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسریٰ یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ قاضی، وی سی پروفیسر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی، پروفیسر ڈاکٹر عبدالفتح میمن نے کہا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نذیر لغاری کو 26 نومبر 2020 کو بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں معطل کرکے ڈاکٹر احمد ولی اللہ کو قائم مقام وی سی بنایا گیا، سندھ ہائی کورٹ کراچی اور حیدرآباد میں معاملے پر متعدد مقدمات زیر التویٰ ہیں اور معزز عدالت نے نذیر لغاری کو بحال نہیں کیا، لہذا وہ ابھی تک معطل ہیں، جس پر نذیر لغاری نے مسلح افراد کے ساتھ نومبر 2020 میں اسریٰ یونیورسٹی پر قبضہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات میں ڈاکٹر حمید اللہ قاضی کو چانسلر تسلیم کرتے ہوئے نذیر لغاری کو یونیورسٹی میں مداخلت سے روکا ہے، اس کے باوجود نذیر لغاری اور ان کا بیٹا زید لغاری طلباء کی فیس ، اسپتال کی آمدنی سے پیسے لے کر پولیس کو رشوت دینے کیلئے استعمال کرتے ہیں،سندھ ہائی کورٹ نے چانسلر ڈاکٹر حمیداللہ قاضی کی ایک درخواست پر طلبہ کو ڈگریاں دینے کے حوالے سے ریلیف دیا، لہذا کراچی اور اسلام آباد کیمپس کے طلبہ اس بات کا یقین کرسکتے ہیں کہ وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ ، قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر روشن بھٹی اور کنٹرولر امتحانات سلطان قاضی کے دستخطوں سے جاری ڈگریاں حقیقی اور مستند ہیں۔ ڈاکٹر حمید اللہ قاضی اور دیگر نے کہا کہ نذیر لغاری نے حیدرآباد پولیس کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مل کر 6 اگست کو پولیس نے ڈاکٹر حمید اللہ قاضی، وی سی ڈاکٹر احمد ولی اللہ اور رجسٹرار ڈاکٹر روشن بھٹی کے گھروں پر چھاپے مارے، پولیس نے ڈاکٹر حمید اللہ قاضی کو اغواء کر لیا، اگلے دن مجسٹریٹ نے انہیں ضمانت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ حیدرآباد پولیس کی ایک استاد ، چانسلر سے تذلیل کا نوٹس لے کر نذیر لغاری کا اسریٰ یونیورسٹی پر قبضہ ختم کروایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں