میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی لابی عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے سرگرم

امریکی لابی عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے سرگرم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی امریکا میں کچھ گفتگو ہوئی ہے۔لابنگ کرنے والوں نے نواز شریف سے کہا کہ آپ سیاسی جماعتیں مل کر پاکستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کریں۔اور حالات خراب کرنے کی وجہ یہ بتائیں کہ عمران خان نا اہل ہیں اور ملک نہیں چلا پا رہے۔امریکی لابی نے میاں نواز شریف کو پیغام دیا ہے کہ آپ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کریں۔اور فنڈنگ کر کے پاکستان کے حالات خراب کریں۔اور لوگوں کو بتائیں کہ عمران خان نا صرف نا اہل ہیں بلکہ ملک کے لیے خطرہ ہیں۔ہو سکتا ہے کہ یہ پاکستان کو چین سے دور کرنے کی ایک کوشش کے طور پر کیا جا رہا ہو۔آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے لیکن ابھی ہم انتا گہرائی میں نہیں جاتے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے لیے بھی سارے تحائف ہوتے ہیں۔نواز شریف نے اب امریکا پھینکیں اڑا لی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک چلانے کے لیے سلسلے میں پہلی قسط کے پی کے کی ایک مذہنی جماعت کو ملنے والی ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو حکومت کیخلاف بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذارئع کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے مولانا کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو بھرپور اپوزیشن کاکردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ حکومت کیساتھ بیٹھنا ہمارے مؤقف کی نفی ہے، مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے، آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز کی منظوری کے دوران بڑی جماعتوں کے کردار سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ناراض ہوگئے تھے۔اس کے بعد جے یو آئی نے حکومت کے خلاف اکیلے تحریک چلانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اس سلسلے میں مولانافضل الرحمان نے 7 ستمبر کو پشاور میں احتجاجی جلسے اور ریلی کی کال بھی دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں